سانحہ ماڈل ٹاﺅن 12 سالہ حافظ قرآن کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
لاہو ر(شعیب بھٹی ) پولیس کا ایک اور کارنامہ ،12سالہ حافظ قرآن لڑکے کے خلاف منہاج القرآن سیکرٹریٹ آپریشن میں ملزم قرار دے کر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ فیصل ٹاﺅن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی بلاک فیصل ٹاﺅن کے رہائشی ملزم ےا مین بٹ کے مطابق وہ قرآن حافظ ہے اور منگل کے روز مہناج القرآن سیکرٹریٹ پر پولیس کی جانب سے آپریشن کے دوران وہ اپنے دوست ارم کو ملنے گیا ہوا تھا جبکہ اس کا ماڈل ٹاﺅن میں پیش آنے والے واقع سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے لیکن پولیس نے اس کے خلاف بھی دہشت گردی ایکٹ 7-ATAسمیت دیگر دفعات 332,353,506,148,149کے تحت جھوٹا کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ متاثرہ خاندان نے نمائندہ "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ ماڈل کے روز ہی ان کا بیٹا غائب تھا جس کے بعد انہوں نے اس کی گمشدگی رپورٹ بھی تھانہ فیصل ٹاﺅن میں درج کروائی تھی لیکن بعدازاں معلوم ہوا کہ پولیس نے اسے بھی مذکورہ واقع میں ملوث کرتے ہوئے اس کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔متاثرہ نوجوان کے لواحقین نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ وقع میں ان کے بیٹے کے خلاف جھوٹا دہشت گردی کا مقدمہ درج کرے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔