ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق 5 زخمی ہو گئے

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق 5 زخمی ہو گئے

  

لاہور(کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحقجبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ میں اویس موڑ پرنوجوان عبدالغفور اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل کر ہلاک کردیا ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لیکر ڈارئیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی ہے ۔متوفی مقامی رہائشی اور میٹرک کا طالبعلم تھا ۔سکیم موٹر پر منگل کی رات کو چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے زخمی ہونے والی نامعلوم خاتون گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش شناخت نہ ہونے پر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے، متوفیہ حلیہ سے گھروں میں کام کاج کرنے والی معلوم ہوتی ہے ۔نشتر کالونی کے علاقے میں ویگن اور کار کے مابین تصادم کے نتیجہ میں کار سوار تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ مال روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نوجوان قاسم اور شکیل حادثہ میں زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

مزید :

علاقائی -