وین اور موٹر سائیکل میں تصادم،3 افراد جاں بحق

وین اور موٹر سائیکل میں تصادم،3 افراد جاں بحق
وین اور موٹر سائیکل میں تصادم،3 افراد جاں بحق

  

ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک ) بنوں روڈ پر مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں روڈ پر مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ وین میں سوار 3 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ، انور خیال اور خان گل کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں دلاور، مہروپ اور شیر دراز شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید :

ٹانک -