راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 2 خواتین جاں بحق

راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 2 خواتین جاں بحق
راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 2 خواتین جاں بحق

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہارلے سٹریٹ میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ہارلے سٹریٹ کی لین نمبر 5 میں ایک مخیر شخص کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کی جا رہی تھی کہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مسرت اور سکینہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہل کاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے راشن تقسیم کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -