اغواءہونیوالی لڑکی کی لاش درخت سے لٹکی مل گئی

اغواءہونیوالی لڑکی کی لاش درخت سے لٹکی مل گئی
 اغواءہونیوالی لڑکی کی لاش درخت سے لٹکی مل گئی

  

 لیہ(مانیٹرنگ ڈیسک )لیہ میں درخت سے لٹکتی ہوئی لڑکی کی لاش ملی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنےکی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چوبارھ کے علاقے نواں کوٹ میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی لاش ملی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع دی، 20سالہ لڑکی کو گزشتہ روز گھر سے اغوا کیاگیاتھا۔مقتولہ کے والدین کے مطابق لڑکی کے اغوا کی اطلاع پہلےہی تھانا چوبارھ میں کردی گئی تھی ۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے دو مشتبہ افراد عارف اور ثاقب کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید :

لیّہ -