دہشت گردوں کی فائرنگ سے انوائرمینٹل ٹریبونل کے جج جاں بحق

دہشت گردوں کی فائرنگ سے انوائرمینٹل ٹریبونل کے جج جاں بحق
دہشت گردوں کی فائرنگ سے انوائرمینٹل ٹریبونل کے جج جاں بحق

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) صو با ئی دارلحکومت کے علاقے جناح ٹاﺅن میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے انوائرمینٹل ٹریبونل کے جج سخی سلطان ممتاز کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ٹاﺅن کے علاقے میںانوائرمینٹل ٹریبونل کے جج سخی سلطان ممتاز گھر سے نکل رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گر دوں نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے جدید خود کار ہتھیاروں سے سخی سلطان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ سخی سلطان کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے بلوچستا ن میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے، قتل کے محرکات پر مختلف پہلوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -