نیمار پر ضرورت سے زیادہ انحصار برازیل کیلئے نقصان دہ ہے :پیلے

نیمار پر ضرورت سے زیادہ انحصار برازیل کیلئے نقصان دہ ہے :پیلے
نیمار پر ضرورت سے زیادہ انحصار برازیل کیلئے نقصان دہ ہے :پیلے

  

ریو ڈی جنیرو (مانیٹرنگ ڈیسک ) برازیلین لیجنڈ پیلے نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے جرمنی اور ہالینڈ کو فیورٹ قرار دےتے ہوئے کہا کہ سٹار سٹرا ئیکر نیمار پر ضرورت سے زیادہ انحصار برازیل کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔میڈیا روپورٹس کے مطابق ایک امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پیلے کا کہنا تھا کہ دفاعی چیمپئن سپین کی کارکردگی سے شدید مایوسی ہوئی، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ اعزاز کے دفاع کیلئے سنجیدہ تھے۔برازیل میں جاری میگا ایونٹ کے فاتح کیلئے انہوں نے بطور خاص جرمنی کا نام لیا جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہالینڈ بھی ٹائٹل کے حصول کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔برازیلین لیجنڈ پیلے نے مزید کہا کہ برازیل کی ٹیم نے اگرچہ کروشیا کو شکست دی لیکن میکسکو کیخلاف میچ اس کی کئی کمزوریاں سامنے لے آیا، توقعات کا بھاری بوجھ نےمار کی کارکردگی کو متاثر کرے گا جس سے برازیل کا ایونٹ میں سفر فائنل سے پہلے اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -