کنوئیں سے بکری نکالنے کی کوشش میں عورت سمیت تین افراد جاں بحق

کنوئیں سے بکری نکالنے کی کوشش میں عورت سمیت تین افراد جاں بحق
 کنوئیں سے بکری نکالنے کی کوشش میں عورت سمیت تین افراد جاں بحق

  

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک) کالاباغ کے نواحی علاقہ کوٹ چاندنہ میں کنوئیں میں گرنے والی بکری کو نکالنے کے دوران ایک عورت سمیت تین افراد زہریلی گیس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ نصرخیل کے صفی اللہ کے گھر میں پرانا کنواں تھااور ان کی گھریلو بکری کنواں میں جا گری ۔گھر میں موجود 20 سالہ دلشاد بی بی نے دوڑکر کنواں میں اتر کر بکری نکالنے کی کوشش کی اور پرانے کنواں کی تہہ میں زہریلی گیس پھیلی ہوئی تھی جس کی وجہ سے دلشاد بی بی باہر نہ نکل سکی اور گیس سے بے ہوش ہو گئی جس پر گھر کے مرد صفی اللہ، عبدالستار اور اکبر خان کنوئیں میں اتر گئے اور وہ بھی کنوئیں میں بے ہوش ہو گئے۔ مقامی لوگوں اور ریسکیوٹیموںنے ان کو رسیوں اور آکسیجن اندر لے جا کر باہر نکالا لیکن دلشاد بی بی، صفی اللہ اور عبدالستار خان جانبر نہ ہوسکے جبکہ اکبر خان کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔

مزید :

میانوالی -