دوران ڈکیتی 7 ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مرمت کے بعد پولیس کے حوالے

دوران ڈکیتی 7 ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مرمت کے بعد پولیس کے حوالے
دوران ڈکیتی 7 ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مرمت کے بعد پولیس کے حوالے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )گلستان جوہر میں شہریوں نے 7 ڈاکوﺅں کو واردات کرتے پکڑ لیا اور خوب مرمت کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والے 7 ڈاکوﺅں میں 2 کم عمر ملزم بھی شامل تھے جو شہریوں سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران علاقہ مکینوں نے جراءت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتوں ملزمان کو پکڑ لیا اور خوب مرمت کی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل اہل علاقہ سے مذاکرات کے بعد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق 7 افراد پر مشتمل ڈکیتوں کے اس گروپ میں 2 کم عمر ملزمان ڈکیتی سے قبل ریکی کیا کرتے تھے جب کہ ملزمان جن موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ان پر پولیس کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔

مزید :

کراچی -