پی سی بی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شیڈول سیریز میں تبدیلیوں کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شیڈول سیریز میں تبدیلیوں کا اعلان ...
پی سی بی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شیڈول سیریز میں تبدیلیوں کا اعلان کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نیوزی لینڈ سے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی کا اضافہ کر دیا ،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اکتو بر میں ہونے والی سیریز کی تا ریخوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پا کستان کرکٹ بورڈ نے نیو زی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی کا اضافہ کر دیا ہے ، پی سی بی کے اعلا میے کے مطابق دونوں کے مابین اب دونوں ٹیموں کے ما بین تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے او ر دو ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9نومبر کو شروع ہوگا ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے سا تھ طے شدہ سیریز کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے ، نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین 3اکتوبر سے 3نومبر کے در میان د و ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلی جائے گی ۔

مزید :

کھیل -