ڈنمارک میں میناروں والی پہلی اور سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح

ڈنمارک میں میناروں والی پہلی اور سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح
ڈنمارک میں میناروں والی پہلی اور سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح

  

کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں میناروں والی پہلی اور سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا گیا۔ ڈنمارک میں اس سے قبل بھی کئی مساجد موجود ہیں تاہم اسے ملک کی پہلی بڑی باقاعدہ مسجد قرار دیا جا رہا ہے جس کیلئے قطری حکام نے 150 ملین کرونر فراہم کیئے۔دھمکیوں، مظاہروں کے باوجود قطرکی مالی معاونت سے 6 ہزار 700 سکوائر میٹر پر مسجد کی تعمیر مکمل کی گئی۔تارکین وطن کی مخالف جماعت ڈینش پیپلز پارٹی کے اثر و رسوخ اور متنازعہ خاکوں کی اشاعت کی وجہ سے تنا ﺅسا پیدا ہو گیا ہے کیونکہ مسلمان ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔اس مسجد کی تعمیر کے خلاف ڈنمارک میں مظاہرے بھی کیے گئے جب کہ”Not in my backyard “کے نام سے ایک مہم بھی چلائی گئی تاہم جیسے ہی چھ ہزار سات سو سکوائر میٹر پر تعمیر کی جانے والی مسجد کا افتتاح ہوا تو وہاں پر موجود کوپن ہیگن کی مسلم برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس عمارت میں مسجد کے علاوہ ایک ثقافتی مرکز، ایک ٹیلی وڑن سٹوڈیو اور ایک فٹنس سینٹر بھی موجود ہے، ڈنمارک میں آباد دو لاکھ مسلمانوں کو امید تھی کہ ڈینش معاشرہ انہیں قبول کر سکتا ہے۔ ڈنمارک کی مسلم کونسل کے ترجمان محمد المیمو نے کہاکہ قطر کی سیاست اور وہاں کے داخلی معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہماری تنظیم اس مسجد کے حوالے سے مکمل با اختیار ہے، مالی تعاون قطر کی جانب سے ایک فراخدلانہ تحفہ تھا اور اس سلسلے میں کوئی مطالبہ بھی نہیں کیا گیا۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -