بھائی کے جنسی تشددکا نشانہ بننے والی نائیکہ کی بیٹی عدالت پہنچ گئی

بھائی کے جنسی تشددکا نشانہ بننے والی نائیکہ کی بیٹی عدالت پہنچ گئی
بھائی کے جنسی تشددکا نشانہ بننے والی نائیکہ کی بیٹی عدالت پہنچ گئی

  

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے 18سالہ لڑکی کی جانب سے ماں کے خلاف قحبہ خانہ چلانے اور بھائی پر ہوس کا نشانہ بنانے کے الزامات پر ایس ایچ او شاد باغ سے 28جون کو کمنٹس طلب کرلئے ہیں۔ اٹھارہ سالہ سدرہ نے اپنی ماں اور بھائی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی والدہ خورشید بی بی قحبہ خانہ چلاتی ہے جبکہ اس کا بھائی عامر اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میں شاد باغ پولیس کو حکم دے کہ وہ سائلہ کی ماں اور اس کے بھائی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ ایڈیشنل سیشن جج غفارمہتاب نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او شاد باغ سے 28 جون کو کمنٹس طلب کرلئے ہیںاور سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -