تحریک منہاج القرآن کا حکومتی شخصیات کے استعفے،تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیشن بنانے کا مطالبہ

تحریک منہاج القرآن کا حکومتی شخصیات کے استعفے،تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیشن ...
تحریک منہاج القرآن کا حکومتی شخصیات کے استعفے،تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیشن بنانے کا مطالبہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک منہاج القرآن نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کے لئے3رکنی غیر جانبدار کمیشن بنانے،حکومتی شخصیات کے مستعفی ہونے اور واقعہ کے ذمے داروں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ق ودیگر سیاسی جماعتوں سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر لائحہ عمل کے لئے مشاورت کی گئی ۔مشاورت کے بعد مشرکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جسے ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین نے میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا اعلامیے میں پہلا مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ جن حکومتی شخصیات کو مقدمہ درج کرانے کے لئے منہاج القرآن نے اپنی درخواست میں نامزد کیا ہے ان سے استعفیٰ لیا جائے، دوسرا مطالبہ ، حکومت کی جانب سے درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے اور عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے لاپتہ کارکن بازیاب کرائے جائیں۔ چوتھا مطالبہ، واقعے پر 3رکنی غیر جانبدار کمیشن بنایا جائے جس میںآئی ایس آئی ،آئی بی،ایم آئی کے ایماندار اور غیر جانبدار افسران واقعے کی تحقیقات کریں، پانچواں مطالبہ یہ پیش کیا گیا ہے کہ طاہرہ آصف کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ڈاکٹر حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ پر ہر آنکھ نم ہے اس کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -