منگھو پیر سرچ آپریشن 10گھنٹے بعد ختم: رینجرز سے مقابلے میں 5دہشتگرد ہلاک

منگھو پیر سرچ آپریشن 10گھنٹے بعد ختم: رینجرز سے مقابلے میں 5دہشتگرد ہلاک
منگھو پیر سرچ آپریشن 10گھنٹے بعد ختم: رینجرز سے مقابلے میں 5دہشتگرد ہلاک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)منگھو پیر میں جاری سرچ آپریشن ختم ہو گیا ،رینجرز سے مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ،3رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان رینجر ز کے مطابق منگھو پیر میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان میں مورچہ بنددہشتگردوں نے رینجر ز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، رینجرز کی جوابی فائرنگ سے2دہشتگرد فوری طور پرہلاک ہو گئے ،دہشت گردوں اور رینجرز کی فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔ترجمان رینجرز نے مقابلہ ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپریشن میں5دہشتگرد ہلاک جبکہ رینجرز کے 3اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک  طالبان کے ولی الرحمان سے بتایا گیا ہے اوران سے دستی بم، بال بیرنگ،کلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے اور تین مغویوں کو بھی بازیاب کرا یا گیا ہے۔آپریشن میں 300سے زائد پولیس اہلکاروں نے  ڈی جی رینجرز رضوان اختر کی قیادت میں حصہ لیا ۔

مزید :

کراچی -