”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری، مزید 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ڈی پیز کی نقل مکانی جاری

”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری، مزید 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ڈی پیز کی نقل مکانی جاری
”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری، مزید 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ڈی پیز کی نقل مکانی جاری
کیپشن: Zarb e Azab

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں مزید 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ آئی ڈی پیز کے روپ میں فرار ہونے والے 24 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 2 لاکھ آئی ڈی پیز کو علاقے سے نکال لیا گیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے میرانشاہ میں تازہ کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ کارروائی میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں، توپ خانوں اور پاک فوج کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا اور دہشت گردوں کا اسلحہ اور بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ کر دیا گیا، فورسز نے شدت پسندوں کی گھیرا توڑنے کی 6کوششیں ناکام بنائیں اور قطب خیل میں 3ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی اور میرانشاہ سے آئی ڈی پیز کے روپ میں نکلنے والے 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کیساتھ ساتھ شناختی ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر تین مقامی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ علاقے میں سے اب تک 2لاکھ آئی ڈی پیز کو نکالا جا چکا ہے اور غلام خان سرحد سے 400 افغان خاندان افغانستان چلے گئے ہیں۔ ہجرت کرنے والے افغان خاندان کو شناخت کے بعد جانے کی اجازت دی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے نادرا کی ٹیم فوج کی معاونت کیلئے تعینات کی گئی ہے۔

مزید :

دفاع وطن -