عابد شیر علی،خواجہ آصف ،سعد رفیق سمیت مزید وزراءہٹانے پڑیں گے:شیخ رشید

عابد شیر علی،خواجہ آصف ،سعد رفیق سمیت مزید وزراءہٹانے پڑیں گے:شیخ رشید
عابد شیر علی،خواجہ آصف ،سعد رفیق سمیت مزید وزراءہٹانے پڑیں گے:شیخ رشید

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اگر حکومت چلانی ہے تو عابد شیر علی ، سعد رفیق،خواجہ آصف کو بھی ہٹانا پڑے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا ءاللہ کے استعفے سے صورتحال مزید الجھے گی،حکومت غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہے ۔حکومت کو عابد شیر علی،خواجہ آصف ،سعد رفیق سمیت مزید وزراءبھی گھر بھیجنے پڑیں گے ، آئی جی پنجاب کی تبدیلی بھی مشکوک ہے۔پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اس سال یا تو وزیر اعظم گھر جائیں گے یا چھا جائیں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا سیاسی تجربہ کہتا ہے کہ حکومت 5سال پورے نہیں کر سکے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -