رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ منظور،رانا مشہود کو وزارت قانون بھی ملنے کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے رہنمارانا ثنا ءاللہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ،رانا مشہود کو وزارت قانون کا اضافی چارج دئیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اس اعلان کے بعد کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ دینے کا کہہ دیا ہے ،رانا ثناءا للہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ہے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت قانون کا قلمدان اب رانا مشہود کو دئیے جانے کا مکان ہے اور انہیں وزارت تعلیم کے ساتھ وزارت قانون کا اضافی چارج بھی دیا جائے گا ۔