روس نے پاکستان کو لڑاکا ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دے دی

روس نے پاکستان کو لڑاکا ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دے دی
روس نے پاکستان کو لڑاکا ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: Mi-35

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے پاکستان کو لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور دوشنبے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے مشیر برائے امور خراجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اور انہیں روس کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ سرتاج عزیز نے روس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کوبہتر بنانے کیلئے پاکستان میں اتفاق رائے ہے، توقع ہے کہ روس پاکستان کی دیگر ضروریات بھی پوری کر کرے گا۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت مثبت گفتگو خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ستمبر میں ہونے والے دوشنبے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -