اتنے غلیظ والدین کہ پولیس کو گرفتار کرنا پڑا

اتنے غلیظ والدین کہ پولیس کو گرفتار کرنا پڑا
اتنے غلیظ والدین کہ پولیس کو گرفتار کرنا پڑا

  

نیویارک( نیوز ڈیسک) امریکہ میں پولیس نے ایک جوڑے کو اپنے ننھے بچوں کو 15کتوں کے ساتھ غلاظت اور حشرات سے بھرے گھر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ریاست فلوریڈا میں مقیم 28سالہ ڈئسن ڈیک اور اس کے 27سالہ بیوی کیٹی ریز کے گھر میں ان کے 15کتوں نے ہر طرف غلاظت پھیلا رکھی تھی اور ان کے باورچی خانے سے لے کر بیت الخلاءتک ہر جگہ کوڑے کرکٹ، غلاظت ، باسی کھانے اور گلی سڑی سبزیوں سے بھری پڑی تھیں۔پولیس کو کمیٹی کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھیں کہ اس کے خاوند نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جب تحقیق کے لئے اہلکار ان کے گھر پہنچے تو پٹ بل نسل کے 15کتوں نے ان کا استقبال کیا۔ پولیس یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ بچوں کے کھلونوں، بستر ،قالین غرضیکہ ہر جگہ پر کتوں کی غلاظت بکھری ہوئی تھی۔ کاکروچ، چھپکلیاںاور چوہے باسی اور گلی سڑی کھانے کی اشیاءکے گرد جمع تھے اور سارا گھر بدبو سے بھرا ہوا تھا۔ایک میز پر چرس اور حقہ بھی ملا جو کہ بچوں کی پہنچ میں تھا۔کتوں کو بھی خوراک اور پانی کی مناسب سہولیات سے محروم رکھا گیا تھا۔پولیس نے نشہ آور اشیاءرکھنے ،بچوں کو حقوق کی خلاف ورزی اور جانوروں سے بے رحمی کے الزامات کے تحت مقدرمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید :

تفریح -