امریکہ: کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر شہر کی تمام پولیس برطرف

امریکہ: کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر شہر کی تمام پولیس برطرف
امریکہ: کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر شہر کی تمام پولیس برطرف

  

فلوریڈا ( نیوزڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ٹاﺅن میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر شہر کی تمام پولیس فورس کو برطرف کر دیا گیا۔ رواں برس فروری میں شروع ہونے والے آڈٹ نے ریاست کے سب سے کرپٹ شہر کو منکشف کر دیا۔ تمام پولیس اہلکاروں اور منتخب حکام کو فوری طور پر ہپمٹن چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے کیوں کہ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 89 سالہ قدیم اس شہر کی کُل آبادی 477 نفوس پر مشتمل ہے جو آج کل پولیس فورس کے لئے محتسب بنا ہوا ہے۔ اس محکمانہ آڈٹ میں متعدد خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا، جس کے مطابق31 وفاقی، ریاستی اور مقامی کوڈز کو غیرقانونی طور پر توڑا گیا۔ اس آڈٹ کو کروانے میں علاقہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر روب بریڈلے اور چارلس وین زانٹ نے بھرپورکردار ادا کیا۔ آڈٹ کے بعد جب پولیس فورس کو برطرف کر دیا گیا تو ٹاﺅن کے باسیوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -