فٹبال ورلڈ کپ،کوسٹاریکا نے اٹلی کو 1-0سے شکست دے دی

فٹبال ورلڈ کپ،کوسٹاریکا نے اٹلی کو 1-0سے شکست دے دی
فٹبال ورلڈ کپ،کوسٹاریکا نے اٹلی کو 1-0سے شکست دے دی

  

 برازیل(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ،کوسٹاریکا نے اٹلی کو 1-0سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں میں سے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کےخلاف کوئی بھی گول نہیں کر سکی تھیں۔ اٹلی کی شکست میں کوسٹاریکا کی ٹیم کے کپتان بریان روئز نے اہم کردار ایک مشکل اور فیصلہ کن گول کر کے ادا کیا ۔واضح رہے کہ حالیہ فتح کے بعد کوسٹاریکا کی ٹیم 24سالوں میں پہلی مرتبہ ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔کوسٹاریکا ’گروپ آف ڈیتھ‘ کے نام سے معروف ورلڈ کپ کے اس سب سے مشکل گروپ کی سب سے ناتجربہ کار ٹیم ہے لیکن اس نے سب اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے سب سے پہلے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی ہے.

مزید :

کھیل -