شام میں ضعیف العمر شخص کو ڈرانے دھمکانے پر ISISکے مقامی امیر برطرف

شام میں ضعیف العمر شخص کو ڈرانے دھمکانے پر ISISکے مقامی امیر برطرف
شام میں ضعیف العمر شخص کو ڈرانے دھمکانے پر ISISکے مقامی امیر برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صوبہ حلب کےISISکے مقامی امیرکو ضعیف العمر شخص سے ڈرادھمکاکر مذہبی سوالات پوچھنے پر فارغ کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ حلب کے شہر جرابلس میں داعش کے امیر ابوبکر المصری کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ پستول کی نوک پر ایک ضعیف العمر شامی سے دین سے متعلق سوالات پوچھ رہے ہیں لیکن وہ بزرگ ان کے جوابات دینے سے قاصر ہیں۔انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق ابوبکر المصری صاحب ایک آرام کرسی پر تشریف فرما ہیں اور اس بوڑھے شخص سے پوچھ رہے ہیںاورالمصری اس بوڑھے شامی کے دینی علم کی پرکھ کے لیے سوالات کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں اور اس سے ’روزقیامت‘ اور فرشتوں کے بارے میں بھی سوال کرتے ہیں۔ان سب کا بوڑھے کے پاس ایک ہی جواب ہے کہ’وہ نہیں جانتا‘۔نہیں کے جواب پر قریب بیٹھے لوگوں کے ہنسنے کی آوازیں بھی آرہی ہیں لیکن وہ ویڈیو میں دکھائی نہیں دیتے ہیں اوربعدازاں وہ پستول اپنے ہاتھ میں پکڑ لیتے ہیں جس پر بوڑھا شخص خوف زدہ ہوجاتا ہے اور وہ سر جھکا کر المصری کے ہاتھوں اور ٹانگوں کو چ±ومنے لگ جاتا ہے۔پھر المصری صاحب جارحانہ آواز میں اس شخص سے کہتے ہیں کہ ''آپ پیغمبر اسلام ،روزقیامت اور فرشتوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے‘۔بوڑھا شخص جواب دیتا ہےک کہ کسی نے بھی مجھے یہ چیزیں نہیں سکھائی ہیں اورپھر اس بوڑھے کے ماتھے پر تھپڑ رسید کردیتے ہیں اور اپنے آتشیں اسلحہ میں گولیاں بھرنا شروع کردیتے ہیں۔اس موقع پر بوڑھا ہتھیار کو پکڑ لیتا ہے اور ابوبکر المصری سے جان بخشی کی اپیل کرتا ہے اور کہہ رہا ہے کہ مہربانی فرما کر ایسا نہ کریں۔یہیں پر ویڈیو کا اختتام ہوجاتا ہے۔ٹویٹر پوسٹ کے مطابق داعش نے یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ابوبکر المصری سے کہا ہے کہ وہ تنظیم کو چھوڑ جائیں۔

مزید :

انسانی حقوق -