پاکستان میں پہلی بار چینی باشندوں کو جائیداد کی خرید و فروخت کی اجازت

پاکستان میں پہلی بار چینی باشندوں کو جائیداد کی خرید و فروخت کی اجازت
پاکستان میں پہلی بار چینی باشندوں کو جائیداد کی خرید و فروخت کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پہلی مرتبہ چینی باشندوں کو پاکستان میں جائیداد کی خریدو فروخت کی اجازت دیدی ہے۔ روزنامہ خبریں کے مطابق چین کی دفاعی سازو سامان تیار کرنے والی کمپنیوں کے افسران کو پاکستان میں جائیداد خریدنے کی اجازت باضابطہ دیدی گئی ہے۔

اسلام آباد کے پوش سیکٹر وں ایف سیکس ، ایف سیون ، ایف ایٹ اور ای سیون میں انتہائی قیمتی بنگلے چینی باشندوں نے خرید لئے ہیں۔ یہ امر باعث حیر ت ہے کہ دفاع سے ہٹ کر دیگر شعبوں میں کام کرنے والے چینی کمپنیوں اور باشندوں کو پاکستان میں جائیداد خریدنے کی تاحال اجازت نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں کام کرنے والی چین کی دیگر کمپنیوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک کثیر سرمایا کاری کرنے والی چینی کمپنی کے سینئر افسر نے بتایا کہ یہ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور بلاامتیاز چین کی تمام کمپنیوں کو پاکستان میں جائیداد کی خرید و فروخت کی اجازت ملنی چاہیے۔ اسلام آباد کی کاروباری برادری نے اسلام آباد میں چینی شہریوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ انتہائی مہنگے داموں اسلام آباد میں پراپرٹی خریدنے سے اسلام کی جائیدادوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنے پڑ سکتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -