میچ ہارنے پر بھارتی شخص 'بدمست' ہو گیا، سٹیڈیم کے باہر بیچ سڑک میں کھڑے ہو کر پاکستان کو گالیاں دیں تو وہاں موجود پاکستانیوں نے ایسا سبق سکھایا جو ساری زندگی نہیں بھول پائے گا

میچ ہارنے پر بھارتی شخص 'بدمست' ہو گیا، سٹیڈیم کے باہر بیچ سڑک میں کھڑے ہو کر ...
میچ ہارنے پر بھارتی شخص 'بدمست' ہو گیا، سٹیڈیم کے باہر بیچ سڑک میں کھڑے ہو کر پاکستان کو گالیاں دیں تو وہاں موجود پاکستانیوں نے ایسا سبق سکھایا جو ساری زندگی نہیں بھول پائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر یوں تک پورا بھارت ہی تلملا اٹھا ہے مگر لندن میں موجود ایک بھارتی شخص کچھ زیادہ ہی ”بدمست“ ہو گیا اور پاکستان کو گالیاں دینے لگا تاہم پاکستانیوں نے اسے ایسا سبق سکھایا جو ساری زندگی یاد رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ ڈال دی؟ پاکستان کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص سڑک کے درمیان کھڑا ہو کر اپنی ہار کی بھڑاس نکال رہا تھا۔ شراب کے نشے میں دھت یہ شخص پاکستان کو گالیاں دینے کیساتھ ساتھ آتے جاتے پاکستانیوں کو روک کر ان پر تھوک رہا تھا جس پر وہاں موجود ایک پاکستانی نے اسے خوب سبق سکھایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو۔۔۔!“ ہربھجن سنگھ نے شکست کے بعد پاکستانیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے، کس بات سے روک رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے”پہلے شروع کیوں کیا تھا؟“
کچھ دیر بعد پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور اسے سمجھانے کی لاکھ کوشش کی مگر وہ نہ رکا اور مسلسل بدمعاشی کرتا رہا جس سے تنگ آ کر برطانوی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور یوں اس کی ساری بدمعاشی نکال دی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -