گوگل بھی داعش کے خلاف میدان میں آگیا، کھلے عام اعلان جنگ کردیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی افواج مل کر شام و عراق کی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسرپیکار تو تھیں ہی، اب ’گوگل‘ بھی میدان میں کود پڑا ہے اور داعش کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ داعش کی طرف سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا جانے والا پراپیگنڈا مواد تلاش کرکے اسے ختم کرے گا۔
’میں یہ بات کبھی نہیں بھولتا کہ۔۔۔‘ روسی صدر پیوٹن نے 2 انتہائی طاقتور ممالک کے سربراہان کو ایسی سخت ترین دھمکی دے دی کہ سن کر ہی لوگ کانپنے لگ جائیں
گوگل داعش کی خطرناک ویڈیوز اور دوسرا پراپیگنڈا پر مبنی مواد تلاش کرنے کے لیے کمپیوٹرز کا استعمال کرے گی اور اسے انٹرنیٹ سے ہٹا دے گی۔ کمپنی کے سینئر نائب صدر کینٹ واکر کا کہنا تھا کہ کمپنی داعش کی طرف سے پوسٹ کیے جانے والے مواد کے خلاف اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ تاحال کافی اقدامات نہیں کیے جا سکے۔ اب انہوں نے اس کام میں یو ٹیوب کو بھی ساتھ ملانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یوٹیوب بھی داعش کی ویڈیوز کوتلاش کرنے اور ہٹانے کا کام کرے گی۔واضح رہے کہ کافی عرصے سے گوگل اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ وہ شدت پسند تنظیموں کے مواد کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کر رہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد شدت پسندی کی طرف راغب ہو رہی ہے۔