بھارت میں ایک سڑک کا ایسا نام رکھ دیا گیا کہ کہرام مچ گیا، پولیس سمیت سب کی دوڑیں لگ گئیں، یہ نام وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں

بھارت میں ایک سڑک کا ایسا نام رکھ دیا گیا کہ کہرام مچ گیا، پولیس سمیت سب کی ...
بھارت میں ایک سڑک کا ایسا نام رکھ دیا گیا کہ کہرام مچ گیا، پولیس سمیت سب کی دوڑیں لگ گئیں، یہ نام وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں

  


نئی دلی(نیوز ڈیسک) دنیا کے ہر شہر میں ہر قسم کے ناموں سے منسوب شاہراہیں ملتی ہیں لیکن بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شاہراہ کا ایسا نام رکھ دیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ہوش اڑگئے اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسیاں یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ آخر اس شاہراہ کا نام ”غزہ“ کیوں رکھا گیا ہے اور کیا یہ نام رکھنے والوں کا اسرائیل فلسطین تنازعے کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پریشانی کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ کسارہ کورٹ میونسپلٹی کے اسی علاقے سے ان نوجوانوں کا تعلق ہے جن کے بارے میں حال ہی میں انکشاف ہوا کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہوچکے ہیں۔ یہ تمام افراد بظاہر 2016ءسے لاپتہ ہیں۔

’ہم اس علاقے میں کام کررہے تھے کہ مقامی گاﺅں والوں نے بتایا قریب ہی ایک پراسرار غار ہے، ہم نے اس غار میں داخل ہوکر کھدائی شروع کی تو نیچے ایسی چیز مل گئی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، وہاں پر پورا۔۔۔‘

شاہراہ کا نام غزہ گزشتہ ماہ رکھا گیا اور اس موقع پر مقامی پنچایت کے صدر اے بی سی بشیر نے اس شاہراہ کا افتتاح بھی کیا۔ سڑک کی تعمیر میونسپلٹی کے فنڈ سے کی گئی ہے تاہم میونسپلٹی کو اس بات کا علم نہیں کہ اس کا نام شاہراہ غزہ کیوں رکھا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...