ہم عرب ریاستوں سے مذاکرات نہیں کریں گے: قطر

ہم عرب ریاستوں سے مذاکرات نہیں کریں گے: قطر
ہم عرب ریاستوں سے مذاکرات نہیں کریں گے: قطر

  


دوحہ ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سفارتی تعلقات توڑنے والے عرب ممالک جب تک اپنے اقدامات واپس نہیں لیتے ہیں،اس وقت تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔انھوں نے قطر کے داخلی امور کے بارے میں مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کردیا ہے۔

پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی،72افراد ہلاک

دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبد الرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر محاصرے میں ہے،اس لیے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔عرب ممالک نے مذاکرات کے آغاز کے لیے ناکا بندی ختم نہیں کی ہے۔ان سے غیر متعلق کسی اور موضوع کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ قطر کو ابھی تک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو قطراشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے ایران سمیت دوسری ریاستوں پرانحصار کرے گا۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں


loading...