حکومت نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی :خورشید شاہ

حکومت نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی :خورشید شاہ
حکومت نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی :خورشید شاہ

  


سکھر(یوپی آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کیلئے ہرکوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے اب فیصلہ عدالت کے ہا تھ میں ہے کہ وہ امیرون اور غریبوں میں فرق رکھتی ہے یا قانون و انصاف کا بول بالا کرتی ہے.

صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے،میڈیکل کے شعبے میں معیار کو بہتربنانے کے لئے یہی ایک راستہ ہے:شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کا حصہ ہے جو اسے تفتیش کرکے دے رہی ہے حکومت کے پاس ااپنے بچاؤ کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہیں اس لیے اس نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر حملہ کرنے کی کوششیں کی ہیں ، ہم ملک میں امیر اور غریب دونوں کیلئے یکساں قانون کے خواہاں ہیں کیونکہ ملک میں نیب اورایف آئی اے غریب کو تو پکڑ رہا ہے مگر امیروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بھا رتی وزیر اعظم کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جو وہ بگاڑنا نہیں چاہتی ہے اس لیے تو ہمارے کشمیری بھائی پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ جو کام پندرہ سے بیس ارب روپے رکھنے کے با وجود ہماراخارجہ آفس اب تک نہیں کرسکا ہے ۔

مزید : قومی


loading...