تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 87 فیصد سے زائد کا اضافہ

تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 87 فیصد سے زائد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال میں ماہ اپریل 2017 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 87 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2017 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات کا حجم 4.686 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2016 کے دوران 2.5 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2016 کے مقابلہ میں اپریل 2017 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی قومی درآمدات میں 87.44 فیصد کا نمایاں اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں اضافہ سے ملک میں تعمیراتی اور تقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی ہوتی ہے۔#/s#
*****

مزید :

کامرس -