این ٹی ڈی سی نے بلوکی پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا

این ٹی ڈی سی نے بلوکی پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے 1200 میگاواٹ RLNG بلوکی پاور پلانٹ کو قومی سسٹم سے آج منسلک کر دیا۔ اس پاور پلانٹ کو دو ٹرانسمیشن لائنز 500kV بلوکی - شیخوپورہ اور 500kV ساہیوال کول پاور پلانٹ - شیخوپورہ کے ذریعے سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ دونوں ٹرانسمیشن لائنز انرجائز کر دی گئی ہیں۔

بلوکی پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوتے ہی قومی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

مزید : کامرس


loading...