عبدالباسط بیرون ملک روانہ‘ امجد علی جاوا لاہور چیمبر کے قائم مقام صدرمقرر

عبدالباسط بیرون ملک روانہ‘ امجد علی جاوا لاہور چیمبر کے قائم مقام صدرمقرر

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرکے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور وہ لاہور چیمبر کے صدر کی وطن واپسی تک اس عہدہ پر فرائض سرانجام دیں گے جو تجارتی دورے پر ملک سے باہر ہیں۔ امجد علی جاوا اس سے قبل بھی لاہور چیمبرکے قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ اْن کا تعلق کا تعلق فارماسیوٹیکل کے شعبہ سے ہے اور انہوں نے مختلف فورمز پر تاجر برادری کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ امجد علی جاوا دنیا بھر کے تجارتی دورے اور عالمی فورمز پر پاکستان کی تاجر برادری کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

۱ مزید برآں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صد رمحمد ناصر حمید خان نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے پر امجد علی جاوا کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...