اپریل کے دوران تولیہ کی برآمدات میں 13.95 فیصد کی کمی ہوئی،اے پی ٹی ایم ای اے

اپریل کے دوران تولیہ کی برآمدات میں 13.95 فیصد کی کمی ہوئی،اے پی ٹی ایم ای اے

اسلام آباد (آن لائن)اپریل 2017 کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 13.95 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2017 کے دوران تولیہ کی برآمدات کا حجم 6.753 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اپریل 2016 کے دوران تولیہ کی برآمدات کا حجم 7.848 ارب روپے تھا۔ اس طرح اپریل 2016 کے مقابلہ میں اپریل 2017 کے دوران تولیہ کی قومی برآمدات میں 13.95 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

۱#/s#

مزید : کامرس


loading...