مکئی کے نئے بیجوں کی تیاری سے فی ہیکڑ پیداوار میں 5.5 تا 6.5 ٹن کا اضافہ

مکئی کے نئے بیجوں کی تیاری سے فی ہیکڑ پیداوار میں 5.5 تا 6.5 ٹن کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)گزشتہ تین سال کے دوران زائد پیداوار کے حامل مکئی کے نئے بیجوں کی تیاری سے فی ہیکڑ پیداوار میں 5.5 تا 6.5 ٹن کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگے بیجوں کی درآمدات میں کمی سے سقیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہوئی ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں مکئی کی ملکی پیداوار میں 16.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور پیداوار کا حجم 6.13 ملین ٹن تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مکئی کی 5.271 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

مزید :

کامرس -