فیصل آباد چیمبراور اپٹپما کی چیمپئن ٹرافی جیتنے پر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

فیصل آباد چیمبراور اپٹپما کی چیمپئن ٹرافی جیتنے پر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

فیصل آباد ( بیورورپورٹ)فیصل آبادچیمبرکے صدر انجینئر سعید شیخ ‘ نائب صدر سکندراعظم اورآل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملزایسوسی ایشن کے ریجنل چےئرمین انجینئرحافظ احتشام جاوید نے چمپئن ٹرافی کا فائنل جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اورپوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر پوری دنیا میں پاکستانیوں کے عزت و وقار میں اضافہ ہو اہے اور ہمیں چاہیے کہ اس کے نتیجہ میں ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے کیلئے بھی کوششیں کریں تاکہ اس کے ذریعے نہ صرف پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو بلکہ اس سلسلے میں ملک کو معاشی طور پر بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا کی فیورٹ کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے اورپاکستان کے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

وہ اپنے وطن کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں دینے کو بھی تیار ہیں۔ انجینئرحافظ احتشام جاویدنے کہا کہ کھیل کے میدان سے پاکستان کو نکالنے کیلئے کی جانیوالی سازشوں کی بھی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور کہا کہ اب پاکستانی نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے تو انہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور دنیا کی کسی بھی اچھی سے اچھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں کی کارکردگی سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اور عالمی سطح پر شاندار فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے نوجوان بھر پور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اگر انہیں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے تو وہ دنیا کے کسی بھی ملک کے نوجوانوں سے پیچھے نہیں۔انجینئرحافظ احتشام جاوید نے مزید کہا کہ آج کے دور میں پرانے کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کی بجائے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں پر زیادہ بھروسہ کرنا چاہیے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے اور ہم کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں بھی کامیابیاں سمیٹ سکیں۔

مزید : کامرس


loading...