مندی کا رجحان، انڈیکس میں265.22 پوائنٹس کی کمی

مندی کا رجحان، انڈیکس میں265.22 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 29 ارب 42 کروڑ 34 لاکھ 77 ہزار 670 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 67 کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار 440 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 3 لاکھ 91 ہزار 720 حصص کا اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 70.98 پوائنٹس کی مندی سے 24246.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 168.83 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 304.48 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 88.95 پوائنٹس کی کمی سے 18827.70 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 232.84 پوائنٹس کی تیزی سے 16119.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس91.17 پوائنٹس کی کمی سے 22742.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 216 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 34 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی جوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 22.76 روپے کے اضافے سے 823 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوتسوکا پاک کے حصص کی سودے بھی 11.41 روپے کی تیزی سے 239.65 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 150 روپے کی مندی سے 3350 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 109.65 روپے کی کمی سے 2083.35 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 54 لاکھ 16 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 3.64 روپے سے شروع ہو کر 3.71 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 8 لاکھ 6 ہزار 500 حصص کے سودے 7.05 روپے سے شروع ہو کر 6.92 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار 210 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ 7 ہزار 664 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 64 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار 807 روپے سے بڑھ کر 94 کھرب 94 ارب 27 کروڑ 75 لاکھ 18 ہزار 477 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہاجبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ 86 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس


loading...