چین افریقہ کی ترقی میں زبردست کردار ادا کررہا ہے: اقوام متحدہ

چین افریقہ کی ترقی میں زبردست کردار ادا کررہا ہے: اقوام متحدہ

نیروبی (آئی این پی)چین افریقہ کی ترقی میں زبردست کردار ادا کررہا ہے،افریقی ممالک کی ترقی کیلئے چینی ٹیکنالوجی بنیادی کردار ادا کررہی ہے ،یہ نیروبی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے بھی اہم وسائل فراہم کررہا ہے جس کے نتیجے میں براعظم افریقہ میں معاشی ترقی کیلئے چین کا عظیم کردار جاری ہے ۔ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم (یونیڈو)کے کینیا ، اری ٹیریا اور جنوبی سوڈان کے نمائندے امانوئل کلینزی نے شنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔یہ بات انہوں نے ’’کینیا انویسٹمنٹ اتھارٹی اور شینزن میونسپلٹی انویسٹمنٹ کانفرنس‘‘ کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔ دسمبر 2015ء میں یونیڈو نے چینی کونسل کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کیلئے مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط کئے تھے جس کے تحت ترقی پذیر ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے دونوں فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا ۔

ک

لینزی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ افریقہ کی ترقی میں چین کے کردار کیلئے بڑے وسائل موجود ہیں ۔

مزید : کامرس


loading...