مسعود اختر نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ فخر زمان کے نام کر دیا

مسعود اختر نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ فخر زمان کے نام کر دیا
 مسعود اختر نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ فخر زمان کے نام کر دیا

  


لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار و فنکار سوسائٹی کے چیئرمین مسعود اختر نے اپنا پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی فائنل کے پاکستانی ہیرو فخر زمان کے نام کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار مسعود اختر دو مرتبہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنا ایک پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ چمپئنز ٹرافی کے مین آف دی میچ فخر زمان کے نام کر دیا ہے جو ایک تقریب میں فخر زمان کو دیا جائے گا۔ اس حوالے سے مسعود اختر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو بدترین شکست دیکر قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے اور میرے پاس اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الفاظ نہیں کہ انہوں نے جس طرح جارحانہ انداز میں کھیل کر پاکستان کا سر بلند کیا وہ قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا پرائیڈ آف پرفارمنس پاکستانی اوپنر فخر زمان کے نام کرتا ہوں جنہوں نے پاکستانی کی جیت کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے بھارتی اداکار رشی کپور کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑانے کو دیوانے کی بھڑک قرار دیتے ہوئے کہا کہ رشی کپور کو بیان دینے سے پہلے یہ سوچنا بھول گئے تھے کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...