پوجا بھٹ 16 سال بعد سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

پوجا بھٹ 16 سال بعد سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار
 پوجا بھٹ 16 سال بعد سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

  


ممبئی(نیٹ نیوز) اداکارہ پوجا بھٹ 16 سال بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے فنی کیرئیر کاآغاز 1990 میں فلم ’’ڈیڈی‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ سے ملی۔پوجا بھٹ نے فلمی کیرئیر میں نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں عامر خان ، شاہ رخ خان ، سنجے دت اور سنیل شیٹھی سمیت کئی شامل ہیں جب کہ اداکارہ نے 2001 میں کیرئیر کے عروج پر ہی اداکاری کو خیرباد کہتے ہوئے فلمسازی اور ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانا شروع کردی تھی لیکن اب پوجا بھٹ ایک بار پھر اداکاری کرتے نظر آنے والی ہیں۔بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ 16 سال کے طویل وقفے کے بعد سلور اسکرین پر مصنف ابھیک بارو کے ناول ’’سٹی آف ڈیتھ‘‘ پر بننے والی فلم سے واپسی کررہی ہیں جب کہ فلم میں اداکارہ شرابی پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

مزید : کلچر


loading...