ٹائیگر شروف کی ’’باغی 2 ‘‘اورکنگنا کی ’’مانی کرنیکا ‘‘ایک ہی دن ریلیز ہونگی
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2 ‘‘اورکنگنا رناوت کی فلم ’’مانی کرنیکا ‘‘باکس آفس پرایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ٹائیگر شورف کی فلم منا مائیکل اور ارجن رام پال کی فلم ’’ڈیڈی ‘‘باکس آفس پر ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی جبکہ ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2‘‘ اور کنگنا رناوت کی فلم ’’مانی کرنیکا‘‘ آئندہ سال 27 اپریل وک ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔دونوں فلمیں ایک دوسرے سے منفرد فلمیں ہیں ،فلم ’’باغی 2‘‘ ایکش تھرلر جبکہ ’’مانی کرنیکا‘‘ تاریخی ڈرامہ پر مبنی فلم ہے جس میں کنگنا تلوار اور ڈھال کے ساتھ لڑتی دکھائی دیں گی۔