فلم ’’شوٹ دا پیانو پلئر‘‘ کی پہلی جھلک جاری

فلم ’’شوٹ دا پیانو پلئر‘‘ کی پہلی جھلک جاری

نئی دہلی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’شوٹ دا پیانو پلئر‘‘کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوشمن کھرانہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’’شوٹ دا پیانو پلئر‘‘ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے جس میں ایوشمن مدھم روشنی کے کمرے میں پیانو بجا رہے ہیں اور ان کے پیچھے ایک کھڑکی اور بلی ہیں۔فلم کی ہدایات سری رام راگھون نے دی ہے جبکہ فلم میں ایوشمن اور تبو پہلی بار اکھٹے دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں رادھیکا اپٹے بھی شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...