شوبز میں اداکار ہوتے ہیں سٹار نہیں ،شیبا بٹ

شوبز میں اداکار ہوتے ہیں سٹار نہیں ،شیبا بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ شیبا بٹ نے کہا ہے کہ شوبز میں اداکار ہوتے ہیں سٹار نہیں کیونکہ سٹار کے سامنے کبھی کبھی کالے بادل آجاتے ہیں جس میں سٹار چھپ جاتا ہے جبکہ فنکار ہمیشہ نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنی سوچ ہے کہ شوبز میں صرف اداکار ہوتے ہیں کوئی جونیئر اور کوئی سینئر مگر سٹار کوئی نہیں ، یہ ہم نے اپنے پاس سے ہی ایک لفظ نکال لیا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ۔
شیبا بٹ نے کہا کہ میں کراچی جاری رہی ہوں جہاں میں چار ڈرامہ سیریلزمیں اداکاری کر رہی ہوں اور ہاں اپنے سین کی عکسبندی میں حصہ لوں گی اور اس کے ساتھ عید الفطر پر کراچی میں ایک سٹیج ڈرامے میں بھی پرفارم کروں گی ۔

مزید :

کلچر -