عید کے سٹیج ڈراموں پر50کروڑ سے زائد کی سر مایہ کاری ہوگی

عید کے سٹیج ڈراموں پر50کروڑ سے زائد کی سر مایہ کاری ہوگی

لاہور (آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں عید کے اسٹیج ڈراموں میں50کروڑ سے زائد کی سر مایہ کاری ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نر گس ،صائمہ خان، ندا چوہدری ،ثوبیہ خان، مہک نور، عائشہ چوہدری ،آفر ین خان، نگار چوہدری جیسی نامور فنکاروں کا معاوضہ 10سے30لاکھ روپے جبکہ دیگرفنکاریں جن کا معاوضہ عام دنوں میں 2لاکھ روپے ہوتا ہے وہ اب عید کے دنوں میں6سی8لاکھ روپے وصول کر یں گی اور شوبز ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے تھیٹروں میں مجموعی طور پرڈرامہ پر وڈیوسر عید کی16دنوں کے ڈرامے کیلئی50کروڑ سے زائد کی سر مایہ کاری کر یں گے ۔

مزید : کلچر


loading...