گلوکارہ مون پرویزنے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا
لاہور( فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ مون پرویز نے گانوں کے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب میں پرفارم کیا جہاں ان کے تمام گانوں کو بہت پسند کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’’پاکستان‘ کو بتایا کہ میں شائقین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے پرفارم کرتی ہوں اور اللہ کا بڑا کرم ہے کہ میں جہاں بھی گاتی ہوں لوگ میری پرفارمنس پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مون پرویزنے بتایا کہ میں نئے البم پر کام شروع کردیا ہے ۔ چند روز تک شوز میں پرفارم کرنے کے لئے کراچی جارہی ہوں۔