سٹیج ڈرامہ ’’ تیری دید میری عید ‘‘ کیلئے نئے سیٹ کی تیاریاں شروع

سٹیج ڈرامہ ’’ تیری دید میری عید ‘‘ کیلئے نئے سیٹ کی تیاریاں شروع

لاہور (فلم رپورٹر)ناز تھیٹر میں طویل عرصے کے بعدپروڈیوسر آصف راہی نے عید الفطر پر پیش کئے جانے والے اپنے سٹیج ڈرامے کے لئے نیا سیٹ لگوانا شروع کر دیا۔ پروڈیوسر آصف راہی نے طویل عرصے تک ناز تھیٹر میں قائم ایک ہی سیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عید الفطر پر اپنے سٹیج ڈرامہ ’’ تیری دید میری عید ‘‘ کے لئے نئے سیٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ سٹیج ڈرامے کی کاسٹ میں شیبا رانی ، لیلیٰ صدیقی ، فیروزہ خان ، چاہت چوہدری ، شازیہ پلک ، نیلم ملک ، شاہد خان ، ظفر ارشاد ، مجاہد رانا ، نعیم شوکی ، الیاس احمد ، عمران بلا اور نیا چہرہ چاہت علی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر وڈائریکٹر باقر حسین ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...