عیدالفطرپرڈرامہ’’باہوبلی‘‘پیش کیا جائے گا

عیدالفطرپرڈرامہ’’باہوبلی‘‘پیش کیا جائے گا
 عیدالفطرپرڈرامہ’’باہوبلی‘‘پیش کیا جائے گا

  


لاہور(فلم رپورٹر) عیدالفطرکے دن سے تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ’’باہوبلی‘‘پیش کیا جائے گاجس کا ٹائٹل رول اداکارناصر چنیوٹی اداکریں گے۔اس ڈرامے کے لئے ان دنوں سیٹ لگایا جارہا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ورسٹائل کامیڈین ناصر چنیوٹی اس ڈرامے میں خواجہ سراکا کردار کریں گے جس کے لئے ان کا خاص گیٹ اپ اورڈریس تیارکرایا گیا ہے ۔ڈرامے میں کام کرنے والے دیگرفنکاروں میں نسیم وکی ،قیصرپیا،طاہرانجم ،سخاوت ناز،اور امان اللہ شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر قیصرثنا اء اللہ نے بتایا کہ’’باہوبلی‘‘کے لئے بہت مہنگا سیٹ تعمیر کیا جارہا ہے جس کے ساتھ ساتھ ڈرامے کی ریہرسل بھی جاری ہے۔

مزید : کلچر


loading...