کوہلی کی وکٹ کی خواہش عامرنے پوری نہیں ہونے دی:شاداب

کوہلی کی وکٹ کی خواہش عامرنے پوری نہیں ہونے دی:شاداب
 کوہلی کی وکٹ کی خواہش عامرنے پوری نہیں ہونے دی:شاداب

  


لندن (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے نوجوان سپنر شاداب انڈیا کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرا ت کوہلی کی وکٹ لینا چاہتے تھے لیکن محمد عامر نے ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہونے دی۔میچ کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ پانڈیاجب ان کو چھکے لگا رہے تھے تو ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی۔شاداب کو میچ کے 23 ویں اوور میں 23 رن پڑے تھے جن میں لگاتار تین چھکے شامل تھے۔ اس موقع شائقین کو لگا رہا تھا کہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔شاداب کا کہنا تھا کہ گرانڈ کے اندر ان کے ذہن میں کوئی شک نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت چھ وکٹیں گر چکی تھیں اور ٹیم کی یہی کوشش تھی کہ کسی طرح ایک اور وکٹ حاصل کی جائے۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے جان بوجھ ایک ہی جگہ تیں چار گیندیں پھینکیں اور وہ چاہتے تھے کہ پانڈیا کوئی بال کو تو 'مس ٹائم' کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا انھوں نے ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کر لی ہے تو انھوں نے کہا کہ وہ کبھی اپنی ذات کے لیے نہیں کھیلتے۔انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ سو فیصد کارکردگی دکھا سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...