چیمپئنز کی آج وطن واپسی ، فقیدالمثال استقبال

چیمپئنز کی آج وطن واپسی ، فقیدالمثال استقبال

 لندن(افضل افتخار)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم آج منگل کی علی الصبح دو مختلف فلائیٹس سے پاکستان پہنچی۔ پی سی بی کے، قومی ٹیم کے اراکین محمد عامر ،جنید خان ،محمد حفیظ ،شعیب ملک اور اظہر ٹیم کے ہمراہ آج منگل کی صبح وطن واپس نہیں آئیں گے۔ وہ لندن میں قیام کر کے بعد میں پاکستان آئیں گے۔ فخر زمان پشاور، شاداب راولپنڈی ، سرفراز احمد ، رومان رئیس کراچی، حارث سہیل سیالکوٹ، بابر ، حسن ، فہیم اشرف اور احمد لاہورپہنچے۔ ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول سوموار کی صبح دس بجے لندن سے براستہ یو اے ای اوریو اے ای میں چند گھنٹے قیام کے بعد دو مختلف فلائیٹس سے لاہور کے کھلاڑی 20 جون کی علی الصبح دو بجے اور کراچی کے کھلاڑی 20 جون کی صبح ساڑھے چار بجے لاہو ر پہنچے۔ پاکستان ٹیم کی آمد پر پی سی بی کے عہدیداران اور شائقین کرکٹ ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...