فاتح ٹیم کی ہوٹل آمد شوشل میڈیاکا ہٹ آئٹم

فاتح ٹیم کی ہوٹل آمد شوشل میڈیاکا ہٹ آئٹم

لندن (سپورٹس رپورٹر)فاتح ٹیم کی ہوٹل آمد، شوشل میڈیاکا ہٹ آئٹم ۔پاکستان ٹیم نے فائنل کیا جیتا ہر طرف ٹیم کے چرچے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں بھارت کی ہار کو نت نئے انداز سے طنز اور مزاح کے طور پر پیش کیا جارہا ہے وہیں ٹیم پاکستان کی جیت کے بعد ہوٹل آمد کی ویڈیو نے بھارتی سورماوں کے زخموں پر خوب نمک پاشی کی۔ویڈیو میں پاکستان کی ہوٹل آمدکو دھوم دھڑکے اور پٹاخوں کی گھن گرج کے ساتھ شروع ہوتے دکھایا گیا ہے جس کے بعد شاہینوں کا غول قطار بنا کر ہوٹل میں داخل ہوتا ہے۔ٹیم کی جیت کی خوشی آفیشلز، کوچنگ اسٹاف اور ہر کھلاڑی کے چہرے سے عیاں تھی۔ گلے میں میڈل ڈالے یہ کھلاڑی جیت سے سرشار دکھائی دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...