شعیب ملک ’’بھارتی پلیئرز‘‘ کا غم غلط کرتے رہے،تصویر وائرل

شعیب ملک ’’بھارتی پلیئرز‘‘ کا غم غلط کرتے رہے،تصویر وائرل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چاہے میدان میں کتنے ہی برہم کیوں نہ دکھائی دیں مگر اس میں کوئی شک نہیں وہ آپس میں بہت اچھے دوست ہیں اور اس کا اظہار وقتاً فوقتاً دونوں ممالک کے کھلاڑی کرتے بھی رہتے ہیں۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاک، بھارت فائنل میچ سے متعلق جس طرح کی ہوا بنائی گئی اس سے یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے یہ کرکٹ کا میچ نہیں بلکہ دو ملکوں کی جنگ ہے جو گیند اور بلے کیساتھ نہیں بلکہ تلوار اور نیزے کیساتھ لڑی جانی ہے تاہم اب شعیب ملک، ویرات کوہلی، اظہر محمود، یوراج سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جو تصویر کا بالکل دوسرا رخ پیش کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آتے ہی بہت پسند کی جا رہی ہے اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ کرکٹ میچ کو صرف گرا?نڈ تک ہی محدود ہونا چاہئے اور دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کیساتھ ایسا ہی برتاؤرکھنا چاہئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...