نیوی میں کوچ نے مجھے کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا : فخر زمان

نیوی میں کوچ نے مجھے کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا : فخر زمان
 نیوی میں کوچ نے مجھے کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا : فخر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان نیوی سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ ایک بھارتی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2سال نیوی میں ٹریننگ کی جس کے بعد ان کے کوچ نے انہیں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا اور پھر انہوں نے پاکستان نیوی کے لیے ہی کرکٹ کھیلی تاہم بعد میں تجربہ زیادہ ہونے کے بعد انہوں نے ڈیپارٹمنٹ بدل لیا،اب انہیں نیوی کو چھوڑے تین سال ہوگئے ہیں۔